پوپ فرانسس نے کہا صحت مند ماحول ہر انسان کا حق ہے۔

  مورخہ 29ستمبر2021کو پوپ فرانسس نے کہا  صحت مند ماحول ہر انسان کا حق ہے۔انہوں نے اپنے انسیکلیکل لوداھاتو سی کا بھی حوالہ دیا جو ہمارے مشترکہ گھر کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،اورایک عالمی اصول کے طور پر اس میں نہ صرف مسیحی شامل ہیں بلکہ ہر وہ نیک نیت شخص شامل ہے جس کے دل میں ماحول کی حفاظت کرنے کا جذبہ ہے۔
 پوپ فرانسس نے کہاجب انسان اپنے آپ کو کائنات کا مالک سمجھتا ہے نہ کہ اس کا ذمہ دار محافظ، تب ماحول کی تباہی شروع ہوتا ہے۔مزید بتایاکہ اس دنیا میں ہر چیزایک دوسرے سے منسلک ہے، اور ہمیں چاہیے ایک خاندان کے طور پر، مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ فطرت کا خیال رکھیں، تاکہ یہ ہماری دیکھ بھال کرے۔
 

Add new comment

1 + 15 =