پوپ فرانسس نے کہا آزادی خدا کی محبت میں پیدا ہوتی اوربانٹنے سے پروان چڑھتی ہے۔

مورخہ 20اکتوبر 2021کو پوپ فرانسس نے کہا آزادی خدا کی محبت میں پیدا ہوتی اوربانٹنے سے پروان چڑھتی ہے۔ محبت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی مرضی سے کریں۔ اگر ہم محض اپنے آپ کو خوش کرنے کے لیے محبت کرتے ہیں تو دراصل ہم اندر سے خالی ہیں۔ انہوں نے کہا یاد رکھیں آزادی مکمل اور حقیقی ہے، اور اس میں ہماری روزمرہ کی زندگی شامل ہے،  لیکن صرف اس وقت جب اْ سے دوسروں کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جائے۔انہوں نے اپنی بات کااختتام اس نصیحت کے ساتھ کیاکہ ہمیں یہ نہیں سمجھنا کہ دوسرے میری آزادی میں رکاوٹ ہیں۔کیونکہ ہماری آزادی خدا کی محبت سے پیدا ہوتی ہے اوربانٹنے سے بڑھتی ہے۔

Add new comment

14 + 4 =