پوپ فرانسس نے کہا"کیتھولک معذورافراد کوپاک ساکرامنٹس وصول کرنے کا حق حاصل ہے"

 
پوپ فرانسس نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ تمام معذور افراد د کو ساکرامنٹس وصول کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔اُنہوں نے سختی سے اِس بات کی تاکید کی کہ ”جیسے کلیسیاء کے دیگر ممبران کو پاک ساکرامنٹس دیئے جاتے ہیں بالکل اِسی طرح معذور افرادکو بھی پاک ساکرامنٹ وصول کرنے چاہیے“۔ اُنہوں نے تجویز پیش کی کہ کیتھولک پیرشیز حقیقی کوشش کریں کہ وہ معذور افراد کو پیرشیز میں خوش آمدید کہیں اوراُن کی مذہبی تعلیم کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیں۔اُنہوں نے مناد صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ بالخصوس پیرشیز کے ساتھ ملکر معذورافراد کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ اُنہوں نے کلیسیاء کو ہدایت دی کہ”ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم معذور اشخاص کی جسمانی کمزوری پر بات نہ کریں بلکہ دُعا کریں اور اپنے بارے سوچیں کہ میری اُن کے لئے کیا خدمت ہے؟“۔

Add new comment

5 + 1 =