Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانی عوام کے لیے دنیا بھر سے مدد کی اپیل کر دی۔
گزشتہ دِنوں اٹلی میں عبادت کے بعد پوپ فرانسس نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانی عوام کے لیے دنیا بھر سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام کے دوران انہوں نے اِس صورتحال کو ''سخت آفت'' قرار دیا ہے۔
پاکستان میں سیلاب زدگان کے ساتھ اپنی قربت ظاہر کرتے ہوئے، پاپائے اعظم نے بین الاقوامی برادری کو آگے بڑھ کر کھلے دِل سے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے کہا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریاں بلوچستان اور سندھ میں شروع ہوئیں اور اس کے بعد خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے بھی کئی علاقوں کو خوفناک سیلاب کا سامنا ہے۔ اس سیلابی صورتحال کو حکومت پاکستان نے ”ایمرجنسی کی حالت“ قرار دیا ہے۔تباہ کن سیلاب نے 1000 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے، جس سے 60 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے چیئرمین آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کریں جو جانوں، مکانات، املاک، فصلوں اور مویشیوں کا زبردست نقصان اٹھا رہے ہیں۔ یہ انہیں یہ احساس دلانے کا وقت ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اس نازک صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑا گیا ہے۔ یہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے اور ان کی دل کھول کر مدد کرنے کا وقت ہے۔
Add new comment