Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس نے مارچ کے مہینے کے دْعائیہ ارادے کو بدسلوکی کا شکار ہونے والوں کے نام منسوب کر دیا۔
Friday, March 03, 2023
مورخہ 2مارچ 2023 کو پوپ فرانسس نے مارچ کے مہینے کے دْعائیہ ارادے کو بدسلوکی کا شکار ہونے والوں کے نام منسوب کر دیا۔ انہوں نے کہا چرچ کو تحفظ کے نمونے کے طور پر کام کرتے ہوئے متاثرین کے لیے محفوظ جگہیں فراہم کرنی چاہیے۔
اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کو بدسلوکی کے ردعمل کا مرکزی کردار ہونا چاہیے۔مزید کہا بد سلوکی کا شکار ہونے والوں کے درد اور نفسیاتی زخم مندمل ہونا شروع ہو سکتے ہیں اگر ان مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور ان کی روک تھام کی جائے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا آئیے ہم بدسلوکی کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے لیے دْعا کریں تاکہ اْن کے زخم بھر جائیں۔
Add new comment