پوپ فرانسس نے غریبوں کے عالمی دن پر غریبوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔

مورخہ 16نومبر2022کو پوپ فرانسس نے غریبوں کے چھٹے عالمی دن پر تقریباً 1300 غریب لوگوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ڈیکاسٹری فار ایوینجیلائزیشن نے کاریتاس اٹلی اور سینٹ اجیڈیو کمیونٹی کے تعاون سے خصوصی کھانے کا اہتمام کیا۔اٹلی کے مقامی کیتھولک خیراتی ادارکاریتاس اٹلی نے بتایا کہ اٹلی میں 5.6 ملین لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، ان میں 1.4 ملین بچے ہیں۔
اس عالمی دن کا مقصد مسیحیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ معاشی جدوجہد کے ساتھ لوگوں کے لئے آگے بڑھیں اور خود یسوع کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت کی علامت کے طور پر کام کریں۔

Add new comment

2 + 16 =