پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ جان پال اوّل کو مبارک قرار دے دیا۔

مورخہ 4ستمبر 2022کو پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ جان پال اوّل کو مبارک قرار  دے دیا۔ اس بابرکت تقریب میں بڑے پیمانے پر کارڈینلز،فادر صاحبان،سسٹرز صاحبات کے علاوہ 25 ہزار مومنین نے شرکت کی۔
 پوپ جان پال اوّل کی مثال کو یاد کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے بتایا کہ کس طرح اس نئے مبارک نے بغیر کسی سمجھوتے کے، آخر تک پیار کرتے ہوئے انجیل کی روشنی میں زندگی گزاری۔ اُس نے اپنی شان و شوکت کی تلاش نہیں کی، بلکہ ایک ”عاجز“ کے طور پر زندگی گزاری۔
انہوں نے مزید اس بات کو بھی بیان کیا کہ کس طرح مبارک پوپ جان پال اوّل کی مسکراہٹ نے خداکی بھلائی کا اظہار کیا۔ اس نے ہر ایک کو خُداوند سے سیکھنے کی ترغیب دی کہ کس طرح بغیر کسی حد کے پیار کرنا ہے اور ایک خوش، پرسکون اور مسکراتے چہرے کے ساتھ کلیسیاء بننا ہے۔
آخر میں، پوپ فرانسس نے ہماری حوصلہ افزائی کی کہ ہم مبارک جان پال اوّل سے دْعا کریں کہ وہ خدا سے روح کی مسکراہٹ حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں اور اپنے الفاظ میں دْعا کریں کہ خداوند مجھے وہ بنا دے جو تْو مجھے بنانا چاہتا ہے۔

Add new comment

8 + 11 =