Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس نے سماجی رابطے کے خبر رساں افراد کو تلقین کی، کہ وہ ”دل سے بات کریں“۔
گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے 57 ویں عالمی یومِ ابلاغِ عامہ کے موقع پر اپنے پیغام میں جنگ کو روکنے کے لیے ”دل سے بات کرنے“کی تلقین کی۔
پچھلے سال کے عنوان”دل کے کانوں سے سننا“ کے تسلسل میں، پوپ فرانسس نے کہا،میں ”دل سے بات کرنے“ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دل ہی ہے جس نے ہمیں جاننے، دیکھنے اور سننے کی ترغیب دی، اور یہ دل ہی ہے جو ہمیں بات چیت کے کھلے اور خوش آئند طریقے کی طرف لے جاتا ہے۔
پوپ فرانسس نے خبر رساں افراد کو تلقین کی کہ وہ دل سے بات کریں اور ایسی بات چیت نہ کریں جو زہریلے تعلقات اور نفرت کا باعث بنے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات والے علاقوں میں ”امن کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے دل سے بات کرنا ضروری ہے“۔
مزید کہاہمیں ایسے کمیونیکیٹرز کی ضرورت ہے جو مکالمے کے لیے آزاد ہوں اور ہمارے دلوں میں بسی ہوئی جنگجو نفسیات کو ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہوں۔
Add new comment