پوپ فرانسس نے رواں سال کو مقدس یوسف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا

                

پوپ فرانسس نے مقدس یوسف کے کیتھولک چرچ میں عالمگیر کلیسیاء مربی قرار دئیے جانے کی 150 ویں سال گرہ مناتے ہوئے مقدسہ مریم کے بیداغ حمل میں لئے جانے کی عید کے مو قع پر 8 دسمبر 2020 سے 8 دسمبر 2021 تک ”مقدس یوسف بڑھائی“ کا سال منانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے اپنے اس رسولی خط“Patris corde”((With a Father’s Heart (ایک باپ کے دل کے ساتھ)۔ میں، پوپ فرانسس نے مقدس یوسف کو ایک پیارے باپ، سادہ باپ، نرم دل باپ، فرمانبردار باپ اور قبول کرنے والے باپ کی حیثیت سے بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقدس یوسف ایک ایسا باپ تھا جو تخلیقی طور پر بہادر اور محنت کرنے والا باپ تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ مراسلہ کورونا جیسی مہک وبا کے پس منظر میں اُن لوگوں کے لئے لکھا گیا ہے جو یوسف کی طرح سادہ اور پسِ پردہ یا پھر پوشیدہ کام کرتے ہیں۔ یا پھر اپنے بیماری کی وجہ سے نااُمید اور ہمت ہار چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو حوصلہ دیں اور یوسف کا نمونہ پیش کریں جس نے سادگی اور جرات سے”نجات کی تاریخ میں ایک لاجواب کردار ادا کیا“۔
 اُنہوں نے مزید کہا کہ آمد کے ایام توبہ اور اُمیدا اور دُعا کے ایام ہیں۔ ہم نہ اُمید نہ ہوں بلکہ توبہ،پیشمانی اور دُعا کے ذریعے خُدا سے فضل مانگیں۔ اور اپنے اندر مقدس یوسف جیسے اوصاف کو ڈھونڈیں اور اُجاگر کریں تاکہ حقیقی خوشی جو اند رہے پا سکیں۔
 

Add new comment

20 + 0 =