پوپ فرانسس نے جون کے مہینہ کے دْعائیہ ارادہ کو پوری دنیا میں ہر طرح کی اذیت کے خاتمے کے نام منسوب کر دیا۔

مورخہ 31مئی2023کو پوپ فرانسس نے  بتایا کہ میں نے اپنے جون کے مہینہ کے دْعائیہ ارادہ کو پوری دنیا میں ہر طرح کی اذیت کے خاتمے کے نام منسوب کیا ہے۔انہوں نے اذیت کو ایک لعنت قرار دیا جو صرف ماضی کی بات نہیں بلکہ آج بھی موجود ہے۔
مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ انسان میں ظلم کی صلاحیت اتنی زیادہ ہو۔لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔آئیں سوچیں کہ کس طرح یسوع کو اذیت دی گئی اور مصلوب کیا گیا۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا آئیے ہم اذیت کی اس ہولناکی کو روکیں کیونکہ انسان کے وقار کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ضروری ہے۔

Add new comment

8 + 3 =