Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس نومبر میں خاندان کے آبائی شہر کا دورہ کریں گے۔
Friday, October 21, 2022
پوپ فرانسس اپنے کزن کی 90سالہ سالگرہ منانے کے لیے نومبر کے وسط میں شمالی اطالوی قصبے ایسٹی کا سفر کرنے والے ہیں۔ وہ ڈایوسیزن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اورپاک یوخرست کی قربانی بھی خدا کی نذر کریں گے۔
ایسٹی کے بشپ مارکو پرسٹارو نے کہا:ہم اس خبر پر بہت خوش ہیں۔ ہم پوپ فرانسس کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔اور پوپ فرانسس کی خواہش کا احترام کریں گے کہ ان کا یہ دورہ نجی ہو۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا یہ دو رہ، دو دن کا ہوگا جس میں وہ اپنے خاندان کے افراد سے ذاتی پر ملاقات کریں گے۔
Add new comment