پوپ فرانسس نوجوانوں کے عالمی دن کے لیے اگست میں لزبن اور فاطمہ کا دورہ کریں گے۔

مورخہ 23مئی 2023کوپرتگال کے سول اور کلیسیائی احکام کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پوپ فرانسس ورلڈ یوتھ ڈے 2023 میں شرکت کیلئے اگست میں لزبن اور فاطمہ کا دورہ کریں گے۔
ہولی سی پریس آفس کے ڈائریکٹر میٹیو برونی نے باضابطہ بیان کیا کہ پوپ فرانسس 2سے 5اگست لزبن میں جبکہ6اگست کو مقدسہ مریم کی زیارت گاہ،فاطمہ کے مقام کی زیارت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس بطور پوپ دوسری بار، فاطمہ کا دورہ کریں گے جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔فاطمہ وہ مقام ہے جہاں مبارک کنواری مریم 100 سے زائد سال پہلے تین پرتگالی بچوں کو دکھائی دیں، جوکہ اْس وقت ایک غریب کاشتکاری گاؤں تھا۔
یاد رہے لزبن چوتھے ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی کر رہا ہے جس کی صدارت پوپ فرانسس کریں گے۔
 ورلڈ یوتھ ڈے اصل میں پرتگالی دارالحکومت میں 2022 میں ہونا تھا لیکن کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Add new comment

5 + 4 =