Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسسِ نے ہر کسی کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اسیسی کی معافی حاصل کریں۔
2اگست 2020کو پوپ فرانسسِ نے اسیسی کی معافی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدس فرانسسِ نے مقدسہ مریم کی سفارشات کے ساتھ خدا سے یہ روحانی نعمت حاصل کی۔ تمام مومنین یہ معافی اعتراف کا ساکرامنٹ، پاک یوخرست کا ساکرامنٹ، رسولوں کا عقیدہ، دعائیِ ربانی اور پاپائے اعظم کے لئے کسی بھی گرجا گھر میں جا کر دعا کرنے سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پوپ فرانسس ِ نے کہا کہ خدا کی معافی اس قدر اہم ہے کہ یہ ہمارے اندر اور ارد گرد خدا کی بادشاہی پیدا کر دیتی ہے۔ 1216میں اٹلی کے چھوٹے سے قصبے اسیسی کے پرچونکلہ کے
گھرجا گھر میں مقدس فرانسسِ آف اسیسی پر یسوع مسیح، مقدسہ مریم اور فرشتے ظاہر ہوئے۔ یسوع المسیح نے مقدس فرانسسِ آف اسیسی سے پوچھا کے تو روحو ں کی نجات کے لئے کیا چاہتا ہے۔ مقدس فرانسسِ آف اسیسی نے جواب دیا کہ وہ ان سب لوگوں کے لئے معافی چاہتا ہے جو اس گھرجا گھر میں آ کر معافی کہ طلب گار ہوں گے بعدازاں اِس معافی کی توسیع کی گئی۔ جو بھی 1 اور 2 اگست کو فرانسسکن چرچ یا پیرش کے چرچ جا کر دعا کرے گا خدا اس کے گناہوں کو معاف کرے گا۔
Add new comment