پوپ فرانسسِ نے دنیا بھر سے آئے ہوئے کارڈینلز، بشپ صاحبان اور مذہبی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر سنڈ (2021-2023) کا افتتاح کیا

پوپ فرانسسِ نے دنیا بھر سے آئے ہوئے کارڈینلز، بشپ صاحبان اور مذہبی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر سنڈ (2021-2023) کا افتتاح کر دیا ہے۔ 
پوپ فرانسسِ نے اِس موقع پر اُن بنیادی حقائق پر بات چیت کی جو کہ مسیح خداوند میں ایمان اور اتحاد کے لیے ہمیں تقویت  بخشتے ہیں۔ انہوں نے بپتسمہ کے وعدوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔  اِسی حوالے سے انہوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے سنڈ کے شرکاء میں اچھے چرواہے کا خوبصورت مونوگرام تقسیم کیا جو اِس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسیح خداوند ہمارا چرواہا اور ہم اُس کی بھیڑیں ہیں۔  سنڈ کی باقاعدہ دُعائیہ تقریب اتوار کے روز سینٹ پیٹرز بیسیلکا میں منعقد کی جائے گی۔ 

Add new comment

12 + 1 =