Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پا پائے اعظم پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ صلیب کا نشان خدا کی محبت کی علامت ہے، توہم پرست زیور نہیں
Wednesday, October 07, 2020
پوپ فرانسس نے کہا کہ مسیح کی صلیب خدا کی انسانیت سے محبت کی ایک طاقتور علامت ہے۔ 30 اگست کو اپنے اتوار کے انجلس میں خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ جب مسیحی اکثر دیوار پر صلیب کا نشان لٹکاتے یا اپنے گلے میں پہنتے ہیں تو اسے مسیح کے ساتھ متحد ہونے کی ہماری خواہش کی علامت کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے پوپ فرانسس نے کہاجب بھی ہم مسیح کے مصلوب ہونے کی شبیہہ پر اپنی نگا ہ کر تے ہیں۔ توآئیے ہم اس پر غور بھی کریں کہ خداوند کے سچے خادم کی حیثیت سے اس نے اپنا مقصد پورا کیا ہے اور گناہوں کی معافی کے لئے اپنا خون بہایا ہے۔
Add new comment