Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پاپائے اعظم پوپ فرانسس نے کہا کہ معافی اور رحم سے د کھ درد اور جنگیں کم ہو سکتی ہیں
مورخہ 13ستمبر 2020کو اتوار کے روز فر شتے کے سلام کے بعد پاپائے اعظم پوپ فرانسس نے مقد س پطرس کے گرجا گھر کے احاطہ میں جنرل ایوڈینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر معافی اور رحم ہماری زندگی کا انداز بن جائے تو بہت سے د کھ، درد اور جنگیں کم ہو جا ئیں گی اور بہت سے زخم بھر سکتے ہیں۔ پاپائے اعظم پوپ فرانسس نے اتوار کی انجیل پر د ھیان و گیان کر تے ہوئے کہا کہ بے رحم خادم کی تمثیل ہمیں سیکھاتی ہے کہ اگر ہم دوسروں کو معاف نہیں کرتے تو ہمیں بھی معافی اور محبت حاصل نہیں ہو گی۔ضرور تھا کہ جیسے اْس کے مالک نے اْس کا سارا قرض معاف کیا تھا وہ بھی اپنے خادم کا سارا قر ض ویسے ہی معاف کرتا۔ پاپائے اعظم نے کہا کہ تمثیل میں ما لک کا رویہ خدا کے انصاف کی عکاسی کرتا ہے جس کی بنیاد رحم پر ہے۔جبکہ انصاف کے حوالے سے انسانی رویہ محدود ہے۔یسوع المیسح ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم زندگی کے سارے مسئلے انصاف کے ساتھ حل نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں معافی کی قوت کی ضرورت ہے۔
Add new comment