پاپائے اعظم نے اتھِلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انسانی عظمت کے فروغ کے لئے مِل کر دوڑتے ہیں

پوپ فرانسسِ نے اٹلی اور دنیا کے دیگر ممالک کے اتھلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھیل کے ایسے نمونے کو فروغ دیا ہے پُل تعمیر کرتا اور زخموں کو بھرتا ہے۔ "  ہم مِل کر دوڑتے ہیں ''  ایک آن لائن پروگرام ہے جس کے ذریعے اٹلی کے دو ہسپتالوں کے لئے فنڈ اکٹھا کیا گیا ہے۔ بیر گامو اور بریشا اٹلی کے ایسے شہر ہیں جو کرونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پوپ فرانسسِ نے دنیا بھر کے اتھلیٹس کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فراخ دِلی کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے مریضو ں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Add new comment

3 + 1 =