Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پاپائے اعظم فرانسس کی نئی دستاویز با عنوان ''تمام بھائی'' منظرِ عام پر آنے والی ہے
Monday, October 05, 2020
پاپائے اعظم فرانسسِ 3اکتوبر 2020کو اسیسی میں نئی دستاویز با عنوان'' تمام بھائی '' پر دستخط کریں گے۔اس دستاویز کی تقریبِ رونمائی اٹلی کے شہر اسیسی میں ہوگی۔ کرونا وائرس کی وباء کے حالات کے پیشِ نظر مقدس فرانسسِ آف اسیسی کے گھرجا گھر میں مومنین کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ پاپائے اعظم اس دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے اٹلی کے ٹاؤن اسیسی جائیں گے۔ ویٹی کن کے پریس آفس کے ڈائریکٹر متیو برونی نے بتایا ہے کہ اس دستاویز کا عنوان فراتیلی تو تی ہے۔ جس کا مطلب ہے تمام بھائی۔یہ دستاویز برادری اور سماجی دوستی پر مبنی ہے۔ پاپائے اعظم فرانسسِ مقدس فرانسسِ آف اسیسی کے مقبرہ پر یوخرستی قربانی گزرانیں گے۔ جس کے بعد یہ دستاویز گائی جائے گی۔
Add new comment