Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پاپائے اعظم فرانسسِ نے کہا ہے کہ چغلی سے پرہیز کریں کیونکہ یہ کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک وباء ہے
Monday, October 05, 2020
پاپائے اعظم فرانسسِ نے اتوار کے روز جنرل آڈئینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا کوئی بھائی یا بہن خطا کرتے ہیں تو جو کام ہم سب سے پہلے کرتے ہیں وہ چغلی ہے۔ سب سے پہلے ہم اُس کے بارے میں دوسروں کو بتانا شروع کر دیتے ہیں۔ چغلی برادری کے لئے اُس کے دِ ل کو بند کر دیتی ہے۔ چغلی کرنے والا سب سے بڑا شیطان ہے۔ وہ دوسروں کے بارے میں بُری باتیں کرتا ہے جِس کا مقصد برادری کو تقسیم کرنا ہے۔ پوپ فرانسسِ نے تمام بہن بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ چغلی سے پرہیز کریں کیونکہ یہ کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک وباء ہے۔
Add new comment