Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
نوجوان کلیسیاء کے چیمپئن بننے کی کوشش کریں۔پوپ فرانسس
Monday, November 07, 2022
مورخہ 7نومبر2022کو پوپ فرانسس نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کلیسیاء کے چیمپئن بننے کی کوشش کریں، تاکہ وہ مستقبل کے معمار بن سکیں۔انہوں نے نوجوانوں کو زندگی میں فیصلے کرنے کے لئے چیلنجز کو قبول کرنے کی ترغیب دی اور کہا خوف کے بغیر آگے بڑھو۔ لیکن کبھی بھی خود کواکیلے مت سمجھوکیونکہ خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔
پوپ فرانسس نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ خاموشی سے دْعا اور خْداکے ساتھ گہرے مکالمے کے ذریعے اْس کی آواز کو پہچانیں نیزمشورے کے لیے انٹرنیٹ کا رخ کرنے سے پہلے زندگی میں اچھے مشیروں کی تلاش کریں۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا، ہمیں آپ کی ضرورت ہے! انہوں نے یقین دلایا،کہ کلیسیاء آپ کے ساتھ ہے اور اسے آپ میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے۔
Add new comment