Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
نوجوان نسلوں کو تعلیم دینے اور ایک بہتر تہذیب کی تعمیر کے لیے صحافت کا پیشہ اپنائیں۔پو پ فرانسس
Tuesday, June 27, 2023
مورخہ 27جون 2023کو پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں بین الاقوامی صحافیوں کے ایک وفدسے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ وہ آنے والی نسلوں کو تعلیم دینے اور ایک بہتر تہذیب کی تعمیر کے لیے صحافت کا پیشہ اپنائیں۔
پوپ فرانس نے ان رپورٹرز کے لیے بھی دلی تحسین کا اظہار کیا جو جنگ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، اور ایسا کرنے میں بڑا خطرہ مول لیتے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ فرضی خبروں، گھناؤنی بیان بازی یا سچائی سے ہیرا پھیری کرنے والے افسوسناک رجحان کے بارے میں سوچیں، جو سچائی کو توڑتی ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے وہاں موجود لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صحیح معلومات کی ترسیل، نوجوان نسل کی تعلیم اور تربیت کے لیے ثقافتی اقدامات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو جاری رکھیں
Add new comment