نوجوان بہتر مستقبل کے لیے کام کریں اورحوصلہ شکنی کا شکار نہ ہوں۔پوپ فرانسس

مورخہ 3فروری 2023کو پوپ فرانسس نے کانگو میں اپنے پاسبانی سفر کے تیسرے دن نوجوانوں اور مبشرانِ انجیل سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اپنے  بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے میں کبھی بھی حوصلہ شکنی کا شکار نہ ہوں۔پوپ فرانسس نے مستقبل کے لیے ہاتھ کی پانچ انگلیوں کی مثال دی اور بتایا کہ یہ انگلیاں دْعا، ایمانداری، معافی، خدمت اور بھائی چارے کو ظاہر کرتیں ہیں۔مزید کہاکہ ہر فرد، اپنے ہاتھوں کی طرح، منفرد اور ناقابل تکرار ہے۔ اب ہمیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ اپنی مٹھی کو بند رکھنا ہے یا اسے خدا اور دوسروں کے لیے کھولنا ہے۔

Add new comment

10 + 0 =