Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
نوجوانوں اور بزرگوں کا اتحاد انسانیت کو بچائے گا۔پوپ فرانسس
Tuesday, August 23, 2022
مورخہ 17اگست 2022کو پوپ فرانسس نے کہا کہ نوجوانوں اور بزرگوں کا اتحاد انسانیت کو بچائے گا۔ انہوں نے کہا بوڑھے زندگی کو برکت دیتے ہیں۔یہ ناقابل تلافی ہوتا ہے جب ایک بوڑھا شخص زندگی کو برکت دیتا ہے۔بوڑھوں اور نوجوانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا تکلیف دہ اور نقصان دہ بھی ہے۔کیونکہ بوڑھوں کے پاس گواہی دینے کا ایک انوکھا طریقہ ہے جو کہ ”بچوں کے لیے قابل اعتبار“ ہے۔پوپ فرانسس نے والدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو بوڑھوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیں، تاکہ وہ بزرگوں کی حکمت سے سیکھ سکیں۔
Add new comment