Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
نئے سال کے آغاز پر امن قائم کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔پوپ فرانسس
Tuesday, January 11, 2022
پوپ فرانسس نے نئے سال کے آغاز پر ہمیں امن قائم کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنے کی ترغیب دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن خدا کی طرف سے آتا ہے اور ہمارے مشترکہ عزم کا نتیجہ ہے۔ پوپ فرانسس نے زور دیا کہ ہمیں خدا سے امن کیلئے درخواست کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہم اس کی مدد کے بغیر اسے محفوظ رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ پوپ نے مزید کہا کہ اداس ہونا یا شکایت کرنا بیکار ہے۔ اور دعا کی، کہ امن کا شہزادہ یسوع مسیح اور مقدسہ مریم، امن کی ملکہ، ہمارے دلوں اور پوری دنیا میں ہم آہنگی پیدا کریں۔
Add new comment