Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
میں اپنی پاپائیت کی سالگرہ پر صرف امن چاہتا ہوں۔پوپ فرانسس
مورخہ13مارچ2023کوپوپ فرانسس نے اپنی پاپائیت کی دسویں سالگرہ پر ویٹیکن میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچاتھا کہ وہ تیسری جنگ عظیم کے وقت پوپ ہوں گے۔پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں بوڑھے لوگوں سے ملاقات کی اور کہاکہ بوڑھے لوگ عقلمند ہوتے ہیں اور وہ میری بہت مدد کرتے ہیں۔
پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگوں کے پیچھے ہتھیاروں کی صنعت ہے، یہ شیطانی عمل ہے۔اس کے بعد زور دیتے ہوئے بتایا کہ میں جنگوں میں مرنے والے لڑکوں کو نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور نوجوانوں کو مرتے ہوئے دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے چاہے وہ روسی ہوں یا یوکرین کے رہائشی۔پوپ فرانسس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اپنی اس اہم سالگرہ کے تحفے کے طور پر دنیا سے کیا مانگنا ہے۔لیکن ہمیں امن کی ضرورت ہے۔لہٰذا میں کلیسیا، دنیا اور دنیا پر حکومت کرنے والوں کے لیے، صرف اور صرف امن چاہتا ہوں۔
Add new comment