Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
مقدسین کی طرح، امن کے معمار بنیں۔پوپ فرانسس
مورخہ یکم نومبر 2022کو مقدسین کے عید کے مو قع پرپوپ فرانسس نے کہاکہ مقدسین کی زندگیاں ہمیں امن پسندوں کی طرح زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
انہوں نے بائیبل مقدس کی آیت ”مبارک ہیں وہ جوصلح کرواتے ہیں“ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یسوع جس قسم کا امن لاتا ہے وہ اکثر اس سے بہت مختلف ہوتا ہے جس کا ہم تصور کرتے ہیں۔ ہمارے لیے ”امن“ کی تعریف کا مطلب ہے سکون، بغیر کسی رکاوٹ یا پریشانی کے تنہا رہنا۔
بلکہ، یسوع ہمیں امن قائم کرنے والوں کے طور پر کام کرنے، انصاف اور رحم کے کاموں کے ذریعے امن قائم کرنے کی دعوت دیتا ہے۔مزید بتایا کہ یسوع مسیح اور مقدسین کی زندگی ہمیں دکھاتی ہے کہ پھل کو بڑھنے کے لیے ”امن کے بیج کو پہلے مرناپڑتا ہے“۔
امن کسی کو فتح یا شکست دینے سے حاصل نہیں ہوتا، یہ کبھی پرتشدد نہیں ہوتا نہ ہی یہ کبھی مسلح ہوتاہے۔
پوپ فرانسس نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے مقدسہ کنواری مریم،”تمام مقدسوں کی ملکہ“سے التجا کی،تاکہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں امن قائم کرنے میں ہماری مدد کرے۔
Add new comment