مذاہب بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 17مارچ 2023کو پوپ فرانسس نے تائیوان کی یونائیٹڈ ایسوسی ایشن آف ہیومنسٹک بدھ مت کے ایک وفد کا استقبال کیا اور کہا بھائی چارے کو فروغ دینے میں مذاہب اہم کردار اداکرتے ہیں۔
 پوپ فرانسس نے کہا بین المذہبی تعلیمی دورہ ایک عظیم ذریعہ ہے، جو ہمیں ایک دوسرے سے ملنے، ایک دوسرے کو سننے اور اپنے مختلف تجربات کی روشنی میں ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا کلچر ایساپْل بناتا ہے جواقدار اور عقائد کے لیے دریچے کھولتا ہے اوراْن دیواروں کو گرا دیتا ہے جو لوگوں کو تقسیم کرتی ہیں۔
 اس سلسلے میں، انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم دینے میں مذاہب کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ دنیا میں عالمی برادری کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Add new comment

10 + 4 =