Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
شیطان انسان کی ناکامی چاہتا ہے لیکن جہاں دْعا ہو،وہاں وہ کچھ نہیں کر سکتا۔پوپ فرانسس
اطالوی صحافی فیبیو مارسی راگونا کی نئی جاری کردہ کتاب ''Esorcisti contro Satana'' (Exorcists against Satan) میں شامل ایک پہلے غیر مطبوعہ انٹرویو میں، پوپ فرانسس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شیطان ہمیشہ ہر ایک پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہاں تک کہ کلیسیامیں بھی اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کرتا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا جب ہم خداوند کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہوں اور وہی کریں جو انجیل کہتی ہے تو یہ عمل شیطان کو پریشان کرتا ہے۔ اور جب ہم کوئی گناہ کرتے ہیں تو وہ یقیناً خوش ہوتا ہے۔ وہ انسان کی ناکامی کا طالب ہے، لیکن اگر انسان دْعا کرتا ہو، تو اسے کوئی موقع نہیں مل سکتا۔
جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ شیطان بلا تفریق ہر ایک پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور سب سے بڑھ کر ان لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جن کی کلیسیا یا معاشرے میں زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔یاد رکھیں شیطان بھی خدا کے گھر میں داخل ہو سکتا ہے، تاکہ اختلاف کے بیج بوئے اور ایک کو دوسرے کے خلاف کرئے۔وہ ہر وقت انسان کے دل و دماغ کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ یسوع کو بھی شیطان کی طرف سے آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن یسوع اپنی آزمائشوں میں ثابت قدم رہا۔ہمیں بھی یسوع کی پیروی کرنی ہے کیونکہ نجات صرف مسیح کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ملتی ہے۔
Add new comment