زندگی خوبصورت ہوتی ہے جب ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔پوپ فرانسس

مورخہ6اپریل2023کو پوپ فرانسس نے کہاکہ یسوع مسیح کا ا پنے شاگردوں کے پاؤں دھونا، ہمیں عاجزی اور خدمت کی اہمیت سکھاتا ہے جو ایک عاجزانہ دل سے پیدا ہوتی ہے۔
پاک جمعرات کو پوپ فرانسس نے روم کے نابالغ قید خانے میں موجود بارہ نوجوانوں کے پاؤں دھونے کی روایتی رسم ادا کی۔اپنے پیغام میں، پوپ فرانسس نے کہا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہوگی اگر ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں یسوع جیسے حلیمی والے جذبے کی تقلید کریں، دھوکہ دہی یا ایک دوسرے کا فائدہ اْٹھانے کے دنیاوی طریقوں پر عمل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کریں۔
 یسوع مسیح ہمارے بارے میں سب جانتا ہے اور ہم سے ویسے ہی پیار کرتاہے جیسے ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور یقین دلایاکہ خدا ہمارے سفر میں ہمارا ساتھ دینا چاہتا ہے، وہ ہمارا ہاتھ پکڑنا چاہتا ہے تاکہ زندگی ہمارے لیے اتنی مشکل نہ ہو۔
آخر میں، پوپ فرانسس نے وضاحت کی کہ ان کا بارہ نوجوانوں کے پاؤں دھونااس بات کی علامت ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام سے رہنا چاہیے۔یہاں تک کہ دوسروں کی کمزوریوں اور خامیوں کے باوجود بھی۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونا، ٹوٹے پھوٹے خاندانوں میں رہنا، زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنا، اپنی کمزوریوں کا شکار ہونا، ایسی چیز ہے جو ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔اس لئے اگر ہم اپنا رویہ درست رکھیں اور خدمت کا جذبہ اپنا لیں تو ہم اپنی دنیا میں ہونے والی بہت سی ناانصافیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ 
 

Add new comment

3 + 0 =