رْوحانی ویرانی ہمیں مضبوط کر سکتی ہے اگر ہم خْدا کی بات سنیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 26اکتوبر2022کو پوپ فرانسس نےمومنین سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ویرانی اور اداسی، اگرچہ ایک منفی تجربہ سمجھا جاتا ہے، مگرہمیں اہم چیزیں سیکھا سکتا ہے اور رْوحانی طور پر مضبوط کر سکتا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ہم سب ایک ایسی زندگی چاہتے ہیں جو ہمیشہ خوش، خوشگوار اور مکمل ہو، یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہے اور یہ ہمارے لیے اچھا بھی نہیں ہوگا کیونکہ برائی کی طرف مائل زندگی سے تبدیلی کی صورتحال شروع ہوسکتی ہے۔ 
پوپ فرانسس نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا روحانی زندگی میں آزمائش ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ جب آپ خُداوند کی خدمت کرنے آتے ہیں تو اپنے آپ کو آزمائشوں کے لیے تیار کریں۔ اگر ہم جانتے ہیں کہ کس طرح تنہائی اور ویرانی کو کشادگی اور بیداری کے ساتھ عبور کرنا ہے، تو ہم انسانی اور رْوحانی لحاظ سے مضبوط بن کر ابھر سکتے ہیں۔

Add new comment

2 + 1 =