روس اور یوکرین کے درمیان امن ممکن ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 18نومبر2022کو پو پ فرانسس نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن اب بھی ممکن ہے اور ہولی سی مسلح تصادم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہے۔
جمعے کو شائع ہونے والے انٹرویو میں پوپ فرانسس نے جنگ کی مضحکہ خیزی پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت نے پچھلی دو عالمی جنگوں سے سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر کہ ان تمام سانحات کے پیچھے طاقت کی بھوک اور اسلحے کی اسمگلنگ غصے اور غم کو جنم دیتی ہے۔
جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لیے ویٹیکن کی سفارتی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ ہولی سی مسلسل صورت حال کی پیروی کرتا ہے اور ثالثی اور تنازع کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

Add new comment

9 + 8 =