روزہ ہمارے تعلقات کی تعمیر ِ نو کے لیے فضل کا موسم ہے۔پوپ فرانس

راکھ کے بدھ کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راکھ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم کون ہیں؟ہم صرف اور صرف خدا کے ہاتھوں کی تخلیق ہیں۔
انہوں نے سب کو دعوت دی کہ ہر قسم کی بت پرستی کو ترک کر دیں۔روزوں کے ایام یہ یاد رکھنے کا وقت ہے کہ زندگی ایک ایسا رشتہ ہے جو ہمیں خدا اور اپنے والدین سے ملتا ہے اور یہ کہ ہم اپنے تعلقات کو ہمیشہ زندہ اور تجدید کر سکتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے کہا در حقیت یہ فضل کا موسم ہے جب ہم خدا اور دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ استوار کر سکتے ہیں، دْعا کی خاموشی میں اپنے دلوں کو کھول سکتے ہیں۔آخر میں پوپ فرانسس نے روزہ، دْعا اور خیرات کی کاتھولک روایت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔مزید کہا کہ خیرات، دْعا، اور روزہ صرف ظاہری نمائش کیلئے نہیں ہونا چاہئیے بلکہ یہ  تینوں کام اس طرح سے کریں تاکہ اس سفر کے اختتام پر، ہم زندگی کے خُدا سے زیادہ خوشی کے ساتھ مل سکیں۔

Add new comment

3 + 3 =