Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
روحانی سرمایہ کامیابی سے زیادہ اہم ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 17فروری 2023کوپوپ فرانسس نے میکسیکو کے تقریباً 60 تاجروں کے وفدسے ملاقات کی. اپنے خطاب میں،انہوں نے کاروباری خواتین اور مردوں کا خیرمقدم کیا اور کہا روحانی سرمایہ سب سے اہم سرمایہ ہے جو ہم حاصل کر سکتے ہیں۔مزید بتایاکہ ویٹیکن تمام کیتھولک مسیحیوں کے لیے ایک گھر کی طرح ہے۔ ایک ایسی جگہ ہے جہاں مومنین ایک خاندان کے طور پر خدا کی عبادت کر سکتے ہیں۔
خاندان کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے جنگ کی تباہ کن طاقت سمیت دنیا بھر کے کئی خاندان میں احساس کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہم یہ بھول رہے ہیں کہ ایک خاندان میں مشکلات کا حل صبر، محبت اور مکالمے سے مل جاتا ہے۔
انہوں نے میکسیکو کے کاروباریوں پر بھی زور دیا کہ وہ چرچ کے کاہنوں کے مشن میں مدد کریں۔کیونکہ کاہنوں کو اپنے روزمرہ کے فرائض اور آزمائشوں کے دوران ہماری دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔
آخر میں، پوپ فرانسس نے میکسیکو کے تاجروں اور خواتین کو، مقدسہ مریم کے سپرد کرتے ہوئے رخصت کیا۔
Add new comment