دْعا کاہن کی زندگی کی بنیاد ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 13دسمبر 2022کوپوپ فرانسس نے ویٹیکن میں سیمنیرین سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ دْعا کاہن کی زندگی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اس لئے دْعائیہ زندگی گزاریں۔انہوں نے کاہنوں کے لیے دعائیہ زندگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہایاد رکھیں کہ، جب آپ کاہن بن جائیں گے، تو آپ کی پہلی ذمہ داری دعائیہ زندگی ہوگی۔
پوپ فرانسس نے سیمنیرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا وہ اپنی تربیت کے دوران اپنی دعائیہ زندگی میں خدا کے بلاوے پر مقدسہ ماں مریم کی طرح کے ردعمل کے ساتھ خود کو چیلنج کر سکتے ہیں۔آخر میں نصیحت کی کہ پھر سے اپنی روزری اْٹھائیں، اور مقدسہ مریم، ملکہ ِرحم سے التجا کریں کہ وہ کہانت کے اس سفر میں آپ کی مدد کرے۔

Add new comment

10 + 1 =