Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
خوراک کو کبھی بھی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔پوپ فرانسس
مورخہ 14مئی 2023کو پوپ فرانسس نے اْن لوگوں سے جو زراعت کے پیشہ سے منسلک ہیں، مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا اْن کی ذمہ داری ہے کہ خوراک کی پیداوار اور تقسیم کبھی بھی ہتھیار نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ وہ پیشہ جس کے لیے خدا نے آپ کو بلایا ہے وہ آپ کو اس مکمل ماحولیات کا گواہ بناتا ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔
کسانوں سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے بتایا کہ خدانے آپ کو زمین کی دیکھ بھال اور معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے چْناہے۔آپ دیہی علاقوں کو ایک تحفہ سمجھیں اور اپنے بچوں کو وصیت کریں۔اس پیداوارکو ایک تحفہ سمجھیں جو رب آپ کے ذریعے اپنے لوگوں کو اْن کی بھوک مٹانے کے لیے بخشتاہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کسانوں کی لگن اور محنت کیلئے اْن کا شکریہ ادا کیا اور اْن کے لئے دْعا کی تاکہ وہ اپنی خدمت جاری رکھیں اور خوراک کو ہتھیار میں تبدیل نہ ہونے دیں۔
Add new comment