خواتین کے تعاون کے بغیر ایک بہتر، منصفانہ، جامع اور پائیدار دنیا کا حصول ممکن نہیں ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 8مارچ 2023کو پوپ فرانسس نے اپنی ایک کتاب بعنوان ”بہتر دنیا کے لیے خواتین کی مزید قیادت“میں خواتین کے بارے میں، ان کی صلاحیتوں، مہارتوں کے علاوہ اْن کے ساتھ ہونے والی عدم مساوات، تشدد اور تعصبات کے بارے میں بیان کیا ہے۔
انہوں نے کہا خواتین کے مسائل میرے لیے خاص طور پر اہم ہیں۔ میں نے اپنی بہت سی تقاریر میں ان کا حوالہ دیا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لیے ابھی بھی کتنا کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
پوپ فرانسس نے اْن مشکلات پر روشنی ڈالی ہے جن کا سامنا خواتین کو دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اْن فوائدکا بھی ذکر کیا ہے جو خواتین کی موجودگی سے منسلک ہیں۔چرچ خواتین کی قدر کرنے سے بھی فائدہ اْٹھا سکتا ہے: جیسا کہ میں نے اکتوبر 2019 میں اپنی تقریر میں کہا تھا: ”ہم ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ چرچ میں خواتین کا کیا مطلب ہے، اور ہم اپنے آپ کو صرف فنکشنل پہلو تک محدود رکھتے ہیں۔چرچ میں خواتین کا کردار فعالیت سے بہت آگے ہے۔ اور اس پر مزید کام جاری رہنا چاہیے۔“
خواتین کی سوچ مردوں سے مختلف ہوتی ہے، وہ ماحول کی حفاظت پر زیادہ توجہ دیتی ہیں، ان کی نظریں ماضی کی طرف نہیں بلکہ مستقبل کی طرف ہوتی ہیں۔ خواتین جانتی ہیں کہ وہ ایک عظیم خوشی حاصل کرنے کے لیے درد میں نئی زندگی کو جنم دیتی ہیں۔یقینایہی وجہ ہے کہ زندگی دینے اورنئے افق کھولنے کے لیے خواتین ہمیشہ امن چاہتی ہیں۔
خواتین طاقت اور نرمی دونوں کا اظہار کرنا جانتی ہیں، وہ دانا ہیں، قابل ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ نئی نسلوں کو کس طرح متاثر کرنا ہے۔ ان کے لیے یہ درست ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار صرف خاندان کے اندر ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں کر سکیں اور انہیں مردوں کے برابر کردار، وابستگی اور ذمہ داریوں کے لیے برابر معاوضہ دیا جائے۔ 22 ستمبر 2021 کو میں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک کھلا زخم ہے جو پدرانہ اور جبر کے مردانہ کلچر کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اس وباء کا علاج تلاش کرنا چاہیے اور عورتوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔میں یہ سوچنا ہوں کہ اگر خواتین کو مواقع کی مکمل مساوی حیثیت حاصل ہو، تو وہ ایک ضروری تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
جیسا کہ میں نے 8 مارچ 2019 کو خواتین کے عالمی دن پر کہا، خواتین دنیا کو مزید خوبصورت بناتی ہیں، وہ اس کی حفاظت کرتی ہیں اور اسے زندہ رکھتی ہیں۔ وہ تجدید کے فضل اور شمولیت کو گلے لگانے کا باعث بنتی ہیں اورپھر امن عورتوں سے پیدا ہوتا ہے، یہ ماؤں کی شائستگی سے طلوع ہوتا اور دوبارہ زندہ ہوتا ہے۔
مزید کہا خواتین کے تعاون کے بغیر ایک بہتر، منصفانہ، جامع اور پائیدار دنیا کا حصول ممکن نہیں ہے۔
ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ مردوں اور عورتوں کے لیے ہر تناظر میں یکساں مواقع کھولے جائیں، تاکہ ایک مستحکم اور پائیدار معاشرے کی تشکیل کر سکیں۔

 

Add new comment

2 + 4 =