خدا کی نظر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مقدسہ مریم کی طرح عاجز بنیں۔ پوپ فرانسس

مورخہ 8دسمبر 2021کوپوپ فرانسس نے مبارک کنواری مریم کے پاکیزہ تصور کی سنجیدگی پر مومنین سے خطاب کیا اور زور دیا کہ وہ اپنی عاجزی میں مقدسہ مریم کی طرح رہیں، اور خداکی قربت حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ فرشتے مقدسہ مریم کو ''فضل سے بھرپور'' کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ہر برائی سے پاک،بے گناہ اور بے عیب ہے۔
 مقدسہ مریم فرشتے کے سلام پر پریشان ہوتی ہے۔ پوپ نے کہا کہ عظیم الشان مبارکباد، اعزازات اور تعریفیں وصول کرنا بعض اوقات فخر اور گمان کو بھڑکانے کا باعث ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا
 مقدسہ مریم اپنے آپ کو اس طرح بلند نہیں کرتی کہ ''فرشتہ کا سلام اس کے لیے بہت عظیم تھا''۔ یہ عاجزی خدا کی نگاہوں کو اس کی طرف متوجہ کرتی ہے۔
آئیے ہم بھی ہمت نہ ہاریں اور اس سے دعا کریں کیونکہ جب بھی کسی نے ْاس سے مدد مانگی ہے ا یسا کبھی نہیں ہوا کہ اْس کی التجا  ترک کی گئی ہو۔
 

Add new comment

10 + 3 =