Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
خدا کرے آمد کے ایام ہمیں روزمرہ کی زندگی میں خدا کی موجودگی کے بارے میں بیدار کریں۔پوپ فرانسس
Monday, November 28, 2022
مورخہ 27نومبر 2022کوآمد کے پہلے اتوارپوپ فرانسس نے مومنین کو ”اپنی نیند سے بیدار ہونے“ اور خدا کی موجودگی سے ہمیشہ آگاہ رہنے اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں اْس کا استقبال کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے بتایا ہمیں بیدار، چوکس اور چوکنا رہنا چاہیے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں ہمیشہ خُدا کی موجودگی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ آمد وہ وقت ہے جب ہم اپنی سستی کو ختم کر کے ہمیشہ چوکس رہنے کے لیے اپنی نیند سے بیدار ہو سکتے ہیں۔
اپنی بات کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا ہمیں مقدسہ مریم کنواری، ”خاتونِ انتظار“سے مدد مل سکتی ہے۔جو ناصرت کی عاجز اور پوشیدہ زندگی میں خُدا کے آنے کو جانتی تھی اور اپنے رحم میں اُس کا استقبال کرتی تھی۔
Add new comment