Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
خدا آپ کے مشکل ترین وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔پوپ فرانسس
Monday, June 19, 2023
مورخہ 19جون 2023کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کیا اور کہا کہ میری بیماری کے دوران انسانی قربت اور روحانی قربت میرے لیے بہت مددگار اور تسلی کا باعث تھی۔ آپ سب کا شکریہ!
انہوں نے خدا کی قربت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گرتے اور جدوجہد کرتے ہیں توخْدا ہمارا ہاتھ پکڑتا ہے۔مزید کہا کہ درحقیقت، اگر آسمان کا خدا قریب ہے تو ہم زمین پر اکیلے نہیں ہیں اور مشکل میں بھی ہم ایمان نہیں کھوتے۔
پوپ فرانسس نے آخر میں ہم میں سے ہر ایک کو اپنے آپ سے پوچھنے کی دعوت دی کہ کیا ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں؟ کیاہم خدا کا کلام سنتے ہیں؟ کیا ہم دوسروں میں ہمت پیدا کرنا جانتے ہیں؟ اور کیا ہم اْن لوگوں کے قریب ہوتے ہیں جو تکلیف میں تنہاہیں۔
Add new comment