Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
خداوند ہمیں کثرت سے دیتا ہے تاکہ ہم دوسروں کو دیں۔پوپ فرانسس
Saturday, February 25, 2023
مورخہ 24فروری 2023کو پو پ فرانسس نے Pro Petri Sede Associationکے 75اراکین کے ساتھ ویٹیکن میں ملاقات کرتے ہوئے، ان کی فراخدلانہ مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اورکہا کہ یہ سخاوت آج اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ دنیا کو جنگ، غربت اور اخراج کا سامنا ہے۔
پوپ فرانسس نے بیان کیا کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے محبت کے جذبے سے پیش آنا اب وقت کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ جنگ، تشدد، اخراج، مادی اور روحانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہاہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور ہمیں اس تحفے کو ہمیشہ ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹنا ہے۔ کیونکہ خُداوند ہمیں کثرت سے دیتا ہے تاکہ بدلے میں ہم دوسروں کو دے سکیں۔
Add new comment