جوہری خطرے اور آزادی کو لاحق خطرات کے پیش نظر، آئیے مل کر امن قائم کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ 9جنوری2023کو پوپ فرانسس نے یوکرین میں بے معنی تنازعہ اور سزائے موت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیانیزخواتین کی جانب سے اسقاط حمل کے خلاف اپیل کی۔ انہوں نے دنیا کو درپیش کلیدی چیلنجوں پر روشنی ڈالی جس نے سب کو متاثر کیا، جیسے کہ یوکرین میں جنگ کی بدولت لوگ نہ صرف دھماکوں سے بلکہ بھوک اور سردی سے بھی مر رہے ہیں۔
پوپ فرانسس سے مزید کہا آج، میں اس بے معنی تنازعہ کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اپیل کرتا ہوں، جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے نتیجہ اخذ کیا کہ امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسری قوموں کی آزادی، سا  لمیت اور سلامتی کی خلاف ورزی کے لیے کوئی جگہ نہ ہو، چاہے ان کی علاقائی توسیع یا دفاع کی صلاحیت کچھ بھی ہو۔ کسی بھی کمیونٹی میں، جبر اور جارحیت کا وہ کلچر غالب نہ ہو جس میں ہمارے پڑوسی پر حملہ کرنے کے لیے اْسے دشمن سمجھا جائے،بلکہ ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں کسی بھائی یا بہن کو خوش آمدید کہنے اور قبول کرنے کیلئے گلے لگایا جائے۔

Add new comment

15 + 4 =