Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
توبہ کرنے والے اور ایمان رکھنے والے خْدا کے رحم کا تحفہ حاصل کرتے ہیں۔پوپ فرانسس
Saturday, March 18, 2023
مورخہ 18مارچ 2023کو پوپ فرانسس مومنین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ توبہ اور ایمان والے دل کے ساتھ خْداپر بھروسہ کریں، اپنے گناہوں کا اعتراف کریں اور خدا کے رحم کا تحفہ حاصل کریں۔
پوپ فرانسس نے لوقا کی انجیل میں فریسی اور ٹیکس جمع کرنے والے کی تمثیل بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کس طرح ٹیکس لینے والے کی دْعا خدا کے دل تک پہنچتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب ہم اپنی متکبرانہ انا سے پیچھے ہٹتے ہیں توخْدا ہمارے پاس آتا ہے۔ جب بھی ہم ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنی کمزوریوں کو اْس کے سامنے لاتے ہیں تو وہ فاصلے ختم کر دیتاہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا خدا ہمارا انتظار کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں خاص طور پر ان روزوں کے موسم کے دوران، پچھتاوے کے ساتھ ٹیکس جمع کرنے والے کی طرح خاموشی سے کہنا ہے کہ اے خدا، مجھ گنہگار پر رحم کر!
Add new comment