تنازعات کو ”ہتھیاروں کے بچگانہ منطق“ سے حل نہیں کیا جا سکتا۔پوپ فرانسس

مورخہ 10نومبر2022کوپوپ فرانسس نے ایک بار پھر ”ہتھیاروں کے بچگانہ منطق“کے خلاف آواز اٹھائی اور نہ صرف یوکرین بلکہ شام، یمن اور میانمار میں بھی جنگ کے پاگل پن کو روکنے کے لیے بات چیت کی اپیل کی۔
مومنین سے خطاب کرتے ہوئے، پوپ  فرانسس نے کہا ان تمام ”جنگوں“کے بارے میں سوچیں جو برسوں سے جاری ہیں۔
آئیے شام،یمن اور میانمارکے بارے میں سوچیں۔سوچیں کہ جنگیں کیا کرتی ہیں؟وہ تباہ کرتیں ہیں، وہ انسانیت کو تباہ کرتیں ہیں، وہ سب کچھ تباہ کر دیتیں ہیں۔ اس لئے تنازعات کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہیے۔
آئیے ہم رب سے ان لوگوں کے لیے امن کی دْعا کریں جو جنگ لڑنے والے سپاہیوں کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہیں۔خدا کرے بین الاقوامی میدان میں، خاص طور پر پڑوسی ممالک میں جہاں جنگ وجدل ہے وہاں بھائی چارے، زندگی کے تحفظ، اور انسانی شخصیت کے وقار کی فضا قائم ہو۔
 

Add new comment

13 + 0 =