Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
بچوں کی طرح چلنا سیکھیں، خدا آپ کا ہاتھ تھام لے گا۔پوپ فرانسس
مورخہ26مارچ2023کو پوپ فرانسس نے مومنین سے کہاکہ وہ چھوٹے بچوں کی طرح چلنا سیکھیں،اورخدا اْن کا ہاتھ پکڑ کر راستہ دکھائے گا۔ پوپ فرانسس نے بتایا کہ روزوں کے ان ایام میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اُس کی ”نشانیوں“ کی انتہا پر ہیں، جب یسوع اپنے عزیز دوست لعزر کو دوبارہ زندہ کرتا ہے، یہاں تک کہ جب ساری اْمیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یسوع زندگی دیتا ہے یہاں تک کہ جب کوئی اْمید نظر نہیں آتی۔یسوع مشکل لمحات میں ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا۔ کیونکہ وہ کہتا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تم سے پیار کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ تم دوبارہ جیو۔پوپ فرانسس نے کہا کہ زندگی میں ہم نے کتنی بار خود کو ایسا پایا ہے کہ دوبارہ اْٹھنے کی طاقت نہیں رہتی۔ پھر بھی یسوع ہم سے کہتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہاکہ مایوسی کے آگے نہ جھکیں،خوف کے سامنے مت ہاریں، برے تجربات کی وجہ سے حوصلہ شکنی اور مایوسی کا شکار نہ ہوں کیونکہ خوف مفلوج کر دیتا ہے۔اس لئے یسوع پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا اور میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں!
Add new comment