Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ایمان خدا کے ساتھ محبت کی کہانی ہے۔پوپ فرانسس
Monday, February 13, 2023
مورخہ 13فروری 2023کوپوپ فرانسس نے مسیحیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنے ایمان کو پورا کرنے کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پرخداکو سونپیں۔انہوں نے بتایا کہ محبت کبھی بھی کسی خاص مقام تک نہیں ہوتی۔مزید بتایا کہ خداوند یسوع نے صلیب پر اپنی جان دے کر، اپنے دشمنوں کو معاف کر کے ہمیں یہ سیکھایا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے پیار کریں جیسے اُس نے ہم سے پیار کیا۔یہی وہ محبت ہے جو شریعت، ایمان اور زندگی کو پورا کرتی ہے!
پوپ فرانسس نے مسیحیوں سے کہا کہ وہ خود سے پوچھیں کہ اپنی ایمانی زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ انہوں نے کہا، اپنے آپ کو یسوع مسیح کے عظیم حکم پر جانچیں اور اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا میں اپنے پڑوسی سے پیار کرتا ہوں جیسا کہ خدامجھ سے پیار کرتا ہے؟کیونکہ شاید ہم دوسروں کا فیصلہ کرنے میں رحمدل ہونا بھول جاتے ہیں۔یہ جانتے ہوئے کہ خدا ہمارے ساتھ کتنا رحیم ہے۔
Add new comment