اپنے خوابوں سے کبھی دستبر دار نہ ہوں اور امن کے سفیر بنیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 30مئی 2023کو پوپ فرانسس نے افریقہ کے سالانہ دن کے موقع پر تقریباً 1,500 افریقی بچوں سے ان کے والدین اور متعلقہ سفیروں کے ہمراہ ملاقات کی اور اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  کہا کہ وہ اپنے ممالک میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے اپنے خوابوں کاتعاقب جاری رکھیں۔
اپنے خوابوں سے کبھی دستبردار نہ ہوں اور امن کے سفیر بنیں، تاکہ دنیا محبت، مل جل کر رہنے، بھائی چارے اور یکجہتی کی خوبصورتی کو دوبارہ دریافت کر سکے۔ 
پوپ فرانسس نے افریقی بچوں پر زور دیا کہ وہ آج افریقی براعظم کو درپیش بہت زیادہ چیلنجوں اور بحرانوں سے مایوس نہ ہوں، جن میں دہشت گردی،ناکام حکومت، بدعنوانی، نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر بے روزگاری، نقل مکانی، برادریوں کے درمیان تنازعات، آب و ہوا اور خوراک کا بحران شامل ہیں۔
آخر میں انہوں نے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہدایت کی نیززور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد اور اپنے اندر امن کی زندگی گزار کر انسانیت کے لیے اس بڑے خطرے کے وقت میں امن کے سفیر بنیں۔

Add new comment

14 + 2 =