اپنے بازو پھیلائیں، رحم کو گلے لگائیں اور امن کے مشنری بن جائیں۔پوپ فرانسس

مورخہ یکم فروری2023کو پوپ فرانسس نے کانگو میں اپنے پاسبانی دورے کے دوسرے روز پاک ماس کے دوران مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بازو پھیلائیں، رحم کو گلے لگائیں اور امن کے مشنری بن جائیں۔ پوپ فرانسس نے کانگو کے تمام زخمی اور مظلوم لوگوں سے کہا کہ”صلیب کو اپنی گلے میں پہننے سے مت ڈرو، اسے اپنے ہاتھوں میں لو اور اپنے دل کے قریب رکھو، تاکہ آپ اپنے زخموں کو مسیح کے زخموں کے ساتھ بانٹ سکیں۔مسیح کو اپنے دل کو ٹھیک کرنے کا موقع دیں، اپنے تمام خوف اور پریشانیاں اس کے حوالے کردیں۔انہوں نے مزید کہا ہمیں یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم مسیحیوں کو ہر ایک کے ساتھ تعاون کرنے، تشدد کے چکر کو توڑنے اور نفرت کی سازشوں کو ختم کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ 
 

Add new comment

1 + 0 =