اپنی زندگی کی گواہیوں سے مسیح کا پرچار کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ 11مئی 2023کوپوپ فرانسس نے اطالوی کانفرنس آف مشنری انسٹی ٹیوٹ کے اراکین سے ملاقات کی اور اْن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کی گواہیوں سے مسیح کا پرچار کریں۔انہوں نے بتایاکہ انجیلی بشارت کا کام خدا کے لوگوں کا ایک بنیادی فرض ہے۔انجیلی بشارت کا مشن مسیحی زندگی کے لیے آکسیجن ہے۔انہوں نے کمیونٹیز میں غریبوں اور بچوں کو گلے لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔نیز مشنریوں کو یقین دلایا کہ خدا ان کے مشن کی تکمیل کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مشنریوں کی خدمات اور کمیونینشن کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور اْن کیلئے دْعا کی،تاکہ وہ اپنی خدمات کو اسی جذبے سے جاری رکھیں۔

Add new comment

10 + 6 =