Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
اپنی خودغرضی پر قابو پانے کے لیے طفلِ یسوع کی مقدسہ ٹریضہ کی سفارش طلب کریں۔ پوپ فرانسس
مورخہ 8جون2023کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے طفلِ یسوع کی مقدسہ ٹریضہ اور اس کے ”لٹل وے“ کی تعریف کی۔انہوں نے بتایا کہ انھیں مقدس پوپ جان پال دوم نے 1997میں اْن کی موت کے ایک سو سال بعد کلیسیا کی ڈاکٹر کا خطاب دیا۔ پوپ فرانسس نے مزید بتایا کہ طفلِ یسوع کی مقدسہ ٹریضہ نے ہمیں سیکھایا ہے کہ بیماری اور مختصر زندگی کے باوجود، غیر معمولی محبت کے ساتھ چھوٹے سے چھوٹے کام کو کیسے خدا کی طرح بڑی محبت کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔
پوپ فرانسس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طفلِ یسوع کی مقدسہ ٹریضہ کارمل راہبہ تھی۔ خراب صحت کے باعث، وہ صرف 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ اگرچہ اْن کا جسم بیمار تھالیکن دل متحرک اور مشنری تھا۔اْن کی مختصر زندگی کا مقصد یسوع کو پیار کرنا اور دوسروں کے لیے شفاعت کرنا تھا۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مومنین کو دعوت دی کہ آئیے ہم طفلِ یسوع کی مقدسہ ٹریضہ کے ”لٹل وے“ کی تقلید کریں اوراپنی خودغرضی پر قابو پانے کے لیے اس کی سفارش طلب کریں۔
Add new comment