انسانیت کے پْل بناتے ہوئے اپنی جڑوں کو ہرگز نہ بھولیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 3مئی2023کو پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز سکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے، اپنے ہنگری کے حالیہ سفر کو یاد کیا اور بتایاکہ کس طرح انہوں نے ہنگری کے پاسبانی دورے کے دوران ”بہت سے عاجز اور محنتی لوگوں کو فخر کے ساتھ اپنی جڑوں کے ساتھ جْڑے دیکھا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ان جڑوں میں سب سے پہلے وہ مقدسین ہیں جنہوں نے لوگوں کے لیے اپنی جانیں دیں۔ وہ مقدسین جنہوں نے محبت کی انجیل کی گواہی دی، وہ جو اندھیرے کے وقت روشنی تھے۔ ماضی کے بہت سے مقدسین جو آج ہمیں شکست کے خطرے اور کل کے خوف پر قابو پانے کی تلقین کرتے ہیں، یہ یاد دلاتے ہوئے کہ مسیح ہمارا مستقبل ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہاآئیے ہم اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا ہم بھی اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں انسانیت کے پْل بنا رہے ہیں؟اور کیا ہم اپنی جڑوں سے جْڑے ہوئے ہیں؟

Add new comment

7 + 4 =